لاہور (نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے بہتر سہولیات لینے سے انکار کردیا ۔مریم نواز نے ایک خط لکھا ہے جسے ان کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مجھے جیل سپرنٹنڈنٹ نے جیل میں بہتر سہولیات لینے کے لیے درخواست دینے کا کہا جس پر بی کلاس لینے سے انکار کردیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اڈیالہ جیل میں عام قیدیوں کی طرح رہوں گی، مجھے عام قیدیوں والا کھانا دیا جائے، وہ گھر سے
کھانا نہیں منگوائیں گی اور نہ ہی انہیں گھر کا کھانا فراہم کیا جائے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ مجھے قیدی بنایا گیا ہے کہ تو جیل میں ایک قیدی کی طرح زندگی گزاروں گی، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے جو کسی دباؤ کے تحت نہیں لیا۔یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے کیس میں سزا پانے والے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز وطن واپس پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔