جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کو اڈیالہ جیل کے کس بلاک میں رکھاگیاہے؟اب الیکشن ہوں گے یا نہیں؟چوہدری شجاعت نے حیرت انگیز دعوے کردیئے 

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین بلور ہاؤس پشاور پہنچے اور بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت پر غمزدہ فیملی سے تعزیت کی جن میں غلام احمد بلور، الیاس بلور اور دانیال بلور بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر جاوید نسیم بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سنا ہے نوازشریف کو اڈیالہ جیل کے اے بلاک کے احاطہ میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پشاور میں صرف تعزیت کیلئے آئے ہیں انہیں بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت کا بہت دکھ ہے، ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ میڈیا کے اس سوال پر کہ الیکشن ہوتے ہیں یا نہیں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن ہوتے ہیں یا نہیں مجھے اس کا نہیں معلوم البتہ یہ جو کچھ اس وقت ہو رہا ہے یہ سب نہیں ہونا چاہئے تھا۔ اس سوال پر کہ نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں کیسے رکھنے کی اطلاع ہے تو انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے اے بلاک کے اس احاطہ میں 11-12 مختلف سیل ہیں جس سیل میں انہیں مبینہ طور پر رکھا گیا ہے میں بھی اسی سیل میں رہا اور یوسف رضا گیلانی بھی اسی سیل میں تھے جبکہ کیپٹن صفدر کو سی کلاس میں نہیں بلکہ اسی احاطے میں ایک علیحدہ سیل میں رکھنے کا معلوم ہوا ہے جیسا کہ چودھری پرویزالٰہی بھی ان ہی میں سے ایک سیل میں رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو ان کے سامنے لیڈیز بلاک کے ان کمروں میں رکھا گیا ہے جو دو کمرے محترمہ بینظیر بھٹو کیلئے تیار کیے گئے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین بلور ہاؤس پشاور پہنچے اور بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت پر غمزدہ فیملی سے تعزیت کی جن میں غلام احمد بلور، الیاس بلور اور دانیال بلور بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر جاوید نسیم بھی موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…