منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

شہباز شریف اور لیگی قیاد ت نے نواز شریف اور مریم نواز کو دھوکہ دیا، شہبازشریف ،سعد رفیق،خواجہ آصف، ایاز صادق، راناثناء اللہ کیا کرتے رہے؟ اہم سیاسی شخصیت کے افسوسناک انکشافات

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورلیگی قیادت نے نوازشریف اور مریم نواز کو دھوکہ دیا ہے ۔ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اعتزاز احسن نے لیگی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کس طرح شاہدخاقان عباسی، شہبازشریف، سعدرفیق ایئرپورٹ پہنچ ہی نہیں سکے؟خواجہ آصف، ایاز صادق،رانا ثناء اللہ، خرم دستگیر نے بھی نوازشریف کوتن تنہا چھوڑا جبکہ خواجہ سعدرفیق لوہے کے چنے چبانے والا بھی نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو چاہئے تھا ایئرپورٹ ناکے تک ضرور پہنچتے، ان رہنماؤں کو اندر جانے سے کوئی نہیں روکتا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کیخلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے، (ن) لیگی لیڈروں نے سازش کے تحت اپنے آپ کو غائب رکھا۔انہوں نے مشاہد اللہ خان کو لاہور ایئر پورٹ پر پہنچنے پر داد دی۔انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کو بلاکر منظر سے ہٹا دیا ہے، پھنسا دیا ہے،اتنادھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھاجونوازشریف یامریم کیساتھ دیکھا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…