اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ رات سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابو ظہبی سے آنیوالی اتحاد ائیر ویز کی فلائٹ سے دونوں کو جب حکومت پاکستان کے چارٹرڈ طیارے میں سوار کرا کر اسلام آباد منتقل کیا جا رہا تھا تو اس وقت مریم نواز اس چارٹرڈ طیارے کے دروازے پر کھڑی ہو کر ائیرپورٹ حکام سے کس چیز کے
متعلق پوچھ رہی تھیں ؟ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابو ظہبی سے آنیوالی اتحاد ائیر ویز کی فلائٹ سے دونوں کو جب حکومت پاکستان کے چارٹرڈ طیارے میں سوار کرا کر اسلام آباد منتقل کیا جا رہا تھا تو اس وقت مریم نواز اس چارٹرڈ طیارے کے دروازے پر کھڑی ہوگئیں اور اپنے سامان سے متعلق دریافت کرنے لگ گئیں۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے ابو ظہبی ائیرپورٹ کی ایک شاپس سے روز مرہ استعمال کی کچھ اشیا خریدی تھیں اور مریم نواز کی شاپنگ کے دوران کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ چارٹرڈ طیارے کے دروازے پر کھڑے ہو کر مریم نواز نے ائیرپورٹ حکام سے جیل میں استعمال کیلئے ابوظہبی سے خریدے گئے سامان سے متعلق دریافت کرنے لگ گئیں جو وہ ساتھ لیکر آئی تھیں تاہم کچھ ہی دیر میں ان کا سامان اتحاد ایئر ویز سے اتار کر چارٹرڈ طیارے میں رکھ دیا گیا جس کے تقریبا دس منٹ بعد طیارے نے اسلام آباد کیلئے اڑان بھری جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ حاصل کر نے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ۔اسلام آباد ائیرپورٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کو بکتر بند گاڑی اور سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔اس موقع پر سکیورٹی کی گاڑیوں نے نواز شریف اور مریم نواز کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے رکھا تھا۔