جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

انتخابات پر شک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام کو کیا کریں گے؟شہباز شریف مشتعل، انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 11  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک فیصلہ احتساب عدالت نے دیا ہے جبکہ دوسرا فیصلہ عوام نے جمعہ کے روز ائیرپورٹ پر عوامی عدالت لگا کر دیناہے ،نوازشریف اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ قوم کی خدمت کیلئے آرہے ہیں ،آمد پر تاریخی استقبال ہو گا اور میں خود لاکھوں لوگوں کیساتھ ائیر پورٹ جاؤں گا ،کارکن پر امن رہ کر استقبال کریں گے اورایک لائٹ بھی نہیں توڑیں گے ،

ملک میں سرسے پاؤں تک اربوں روپے کرپشن کرنے والوں کے نام نوشتہ دیوار ہیں لیکن سیاسی مصلحت کے تحت انہیں کٹہرے میں نہیں بلایاگیا ،عمران خان گالی گلوچ اور معاشرے کو زہر آلودہ کرنے والا شخص ہے ،(ن) لیگ تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی جبکہ انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں ،انتخابات پرشک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن ، ٹیکسالی گیٹ، ایم اے او کالج، شاہدرہ چوک میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب اور ایک نجی ٹی وسے انٹر ویو میں کیا ۔ شہباز شریف کی آمد پر کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر استقبال کیا اورقیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔ شہباز شریف نے ریلی کی صورت میں دورے کئے جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ ریلی کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا ۔پولیس کی جانب سے تمام مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے شہباز شریف کی گاڑی کو اپنے حصار میں لئے رکھا ۔ شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور میں افسوسناک واقعہ ہواہے جس میں 20افراد شہید ہوئے ان کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ،پاکستان کو ان شہدا کی قربانیوں کے عوض امن و سکون میسرہوا ۔

انہوں نے شہدا ئے پشاور کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ آپ کو پچیس جولائی تک معطل کیا گیا ہے ،چھبیس جولائی کو آپ بحال ہو جائیں گے کیونکہ آپ عوامی نمائندے ہیں ،آپ کو معطل کرنے والے سمجھ رہے ہیں کہ اس اقدام سے (ن) لیگ کو نقصان ہو گا تو ایسا نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک فیصلہ نیب عدالت نے دیا دوسرا فیصلہ جمعہ کے بعد ائیرپورٹ پر عوامی عدالت لگا کر عوام نے دیناہے ،میری بھابھی زندگی اور موت کے کشمکش میں ہیں جب سے بیہوش ہوئیں وینٹی لیٹر پر ہیں ،

نوازشریف اپنی اہلیہ کو لندن میں خدا حافظ کہہ کر پاکستان آرہے ہیں ،نوازشریف دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ،یہ جانتے ہوئے بھی کہ والدہ سے بھی نہیں ملنے دیا جائے گا بلکہ سیدھا جیل بھیج دیں گے اس کے باوجود وہ پاکستان آرہے ہیں ،نوازشریف اپنی ذات کیلئے نہیں قوم کی خدمت کیلئے آرہے ہیں ، نوازشریف کی آمد پر پورا لاہور امڈ آئے گا،تاریخی استقبال ہو گا ،کارکن پر امن رہ کر استقبال کریں گے اور ایک لائٹ بھی نہیں توڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے فیصلے کے صفحہ 171میں صاف لکھا ہے کہ نوازشریف کے خلاف کرپشن پر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا ،

نواز شریف کو کرپشن سے بری قرار دیا گیا ہے ،لندن کے گھر کی ملکیت نوازشریف سے ثابت نہیں ہوتی،نوازشریف کے خلاف مفروضے کی بنیاد پر دس سال جبکہ انکی صاحبزادی کو مریم کو سات سال کی سزا سنادی گئی،کیا عوام نے اس سے پہلے اس طرح کاناانصافی کا فیصلہ سنا۔نیب عدالتوں میں کئی کیسز دس دس سال سے التواء کا شکار ہیں جس میں سو ،سوارب کی کرپشن نوشتہ دیوار ہے ،نوازشریف اور مریم نواز کو نیب عدالت نے ایک سو نو بار بلایا وہ پیش ہوئے، مسلم لیگ (ن) ناانصافی کے فیصلے کو رد کرتی ہے ،جمعہ کے روز ائیرپورٹ پر فیصلہ اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ خون پسینہ بہاکر اوردن رات محنت کرکے شفافیت سے بجلی لائے اور اس کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، جب پچیس جولائی کودوبارہ (ن) لیگ کی حکومت آئے گی توبجلی سستی ہوگی ،دوکانوں اور گھروں کا بل کم ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی اورنج لائن عوام کیلئے بنائی گئی اسے عمران خان نے رکوایا ،لاہور ہائیکورٹ میں سولہ مہینے کیسز چلے ،بڑے بڑے الزامات شہبازشریف پر لگائے کہ اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے پھر اپیل میں جا کر تین سو صفحوں پر ایک دھیلے کی کرپشن کا ذکر ججز نے نہیں کیا۔

اورنج لائن منصوبہ چین سے لایا اس کے کتنے خوبصورت اسٹیشنز ہیں ایسے منصوبوں کو پی ٹی آئی نے سیاست کا نشانہ بنایا ،پچیس جولائی کو لاہوری اورنج لائن کی مخالفت کرنے والوں کو مسترد کردیں ،پشاور کا میٹرو کا سترارب روپے کا منصوبہ ہے ،ڈینگی پر جدوجہد کرکے اسے ختم کر دیا لیکن عمران خان ڈینگی کیلئے سردیوں کا انتظارکرتارہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے دوران ہسپتالوں میں کام کیا ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کی گئیں،ڈینگی آیا تو ہمیں ڈینگی برادران کا طعنہ دیاگیا لیکن جب خیبر پختوانخواہ میں ڈینگی نے حملہ کیا تو الزام خان خود پہاڑ پر چڑھ گیا اورڈینگی کو ختم نہیں کیا عوام کو ایسا وزیر اعظم چاہیے ؟۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرسے پاؤں تک اربوں روپے کرپشن کرنے والوں کے نام نوشتہ دیوار ہیں لیکن سیاسی مصلحت کے تحت انہیں کٹہرے میں نہیں بلایاگیا ،نوازشریف کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیاجارہاہے۔عمران خان گالی گلوچ اور معاشرے کو زہر آلودہ کرنے والا شخص ہے۔ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں شہباز شریف نے کہا کہ 13 جولائی کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا اور وہ خود لاکھوں عوام کے ساتھ استقبال کے لیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں ،انتخابات پرشک کے سائے پڑے تو 25 جولائی کی شام شدید احتجاج ہوگا۔مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے 25جولائی کو شیرپر مہر لگا کر (ن) لیگ کو کامیاب کروانا ہے ،

لاہور کو پیرس بنائیں گے ،نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔ا نہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بھرپور تاریخی استقبال کریں گے ،نوجوانوں تم پاکستان کو بناؤ گے ،نوازشریف کا ساتھ دو گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا قائد آرہا ہم سب نے استقبال کے لئے جانا ہے ،نواز شریف اپنی ذات کیلئے نہیں پاکستان کے لئے واپس آرہے ہیں،وعدہ کرو نواز شریف کے استقبال کے لئے میرے ساتھ چلو گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں ،آپ نے اپنے ووٹ کا پہرہ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں دن رات محنت کی، منصوبوں کوشفاف طریقے سے لگایا گیا، ہماری حکومت نے اندھیرے دور کیے، ہزاروں میگاواٹ کے منصوبے لگائے، جن بھوت کی طرح بجلی کے منصوبوں پرکام کیا گیا۔ 2013 میں بجلی کے اندھیرے تھے ہم نے احتجاج کیا دھرنے نہیں دئیے تھے۔ انشا اللہ 25 جولائی کو دوبارہ (ن) لیگ کی حکومت بنے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ پشاورمیں میٹرو نہیں بنی اورعوام کی بس ہوگئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…