جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اجمیر شریف کے گدی نشین کی بھی پاکستان کے الیکشن میں دبنگ انٹری، جانتے ہیں کس سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کردیا؟

datetime 10  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق صوبائی وزیر قانون پنجاب امیدوار این اے 106اور پی پی 113 ر انا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ میں مکمل ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں اور میرے ایمان کا حصہ ہے کہ حضرت محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں جو اس کو نہیں مانتا وہ دائر اسلام سے خارج ہے جبکہ جولوگو ں اس کی آڑ میں عوام کو گمراہ اور سیاست کررہے ہیں انہیں دنیا اور آخرت میں حساب دینا ہوگا۔

میں ایک سیاسی کارکن ہو ں اور جمہوریت کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں مخالف ایک لوٹا کھڑا ہے جس نے ہر دور میں پارٹی تبدیلی کی ہے لیکن اب عوام لوٹوں کو ووٹ نہیں دے گی، قاسم سیالوی نے خود کہا کہ ہمیں ایجنسیا ں استعمال کررہی تھیں اور آج وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا رہا ہے ، آج سے پانچ سال پہلے اس ملک کا بڑا مسئلہ دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ تھا ،میاں محمد نواز شریف کو ملک سے اندھیرے دور کرنے‘ دہشت گردی ختم کرنے‘ معیشت کو بہتر کرنے اور سب سے بڑھ کر سی پیک لانے کی سزا دی جارہی ہے، 13جولائی کو میاں نواز شریف اور مریم نواز کا شانداراستقبال ہو گا ،مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 106میں ایک عوامی جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، علاوہ ازیں اجمیر شریف کے گدی نشین حاجی غلام محمد چشتیہ صابریہ نے اپنے ہزاروں مریدین کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق صوبائی وزیر ر انا ثناء اللہ خاں کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اجمیر شریف کے گدی نشین حاجی غلام محمد چشتیہ صابریہ نے کہا کہ ہماری شوریٰ ن لیگ کاساتھ دینے کافیصلہ کرچکی ہے اور عام انتخابات میں ہم لیگی امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

اس بات کا فیصلہ سمن آباددکن پارک میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا ۔مسلم لیگی رہنما رانا احمد شہریار،میاں محمد جمشید ،سلطان اعوان،میاں اعظم،حمزہ چوہدری ،میاں وسیم،شہزاد چوہدری،رانا ماجد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔رانا احمد شہریار نے حمایت پر حاجی غلام محمد کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا استقبال ہمارا جمہوری حق ہے اور پور ی مسلم لیگ (ن))نوازشریف کا بھرپوراورپرامن استقبال کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 70سال میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی گزشتہ 5سال میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…