ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مایہ ناز ٹھیکیدار کو صوبائی مشیر بننے کا شوق گلے پڑ گیا، اکاؤنٹ میں بھیجے گئے 5کروڑ سے بھانڈہ پھوٹ گیا نہ پیسے واپس ملے نہ مشیر بنا، انکوئری الگ شروع ہو گئی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(نیوز ڈیسک)جیکب آباد کے مایہ ناز ٹھیکیدار کو مشیر بننے کا شوق گلے پڑ گیا اکاؤنٹ میں بھیجے گئے 5کروڑ سے بھانڈہ پھوٹ گیا نہ پیسے واپس ملے نہ مشیر بنا انکوئری الگ شروع ہو گئی تفصیلات کے مطابق سمٹ بنک اسکینڈل میں جیکب آباد کے ایک مایہ ناز ٹھیکیدار کا نام بھی سامنے آیا ہے جاری کردہ فہرست میں شیر محمد مغیری کا نام بھی شامل ہے جس نے اس اکاؤنٹ میں 5کروڑ جمع کرائے ہیں ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے مایہ ناز ٹھیکیدار کو صوبائی مشیر بننے کا شوق تھا جو اب انکے گلے پڑ گیا ہے معلوم ہوا

ہے کہ صوبائی مشیر بننے کے لئے 8کروڑ میں معاملات طے ہوئے تھے جس کے تحت ٹھیکیدار نے پہلی قسط کے طور پر 5کروڑ جمع کرائے باقی 3کروڑ کام ہونے کے بعد ادا کئے جانے تھے پر ٹھیکیدار کو نہ مشیر بنا یا گیا اور نہ ہی جمع کی گئی رقم واپس کی گئی جس پر ٹھیکیدار سخت ناراض بتائے جاتے ہیں اس حوالے سے ٹھیکیدار محمد شیر محمد مغیری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا اس حوالے سے انکے قریبی مینیجر نے بتایا کہ صاحب گرمیوں کی چھٹیاں منانے ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…