اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمع پونجی سے ٹکٹ خرید کر کپتان کا دیوانہ ووٹ دینے پاکستان پہنچ گیا، قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے۔جس جذبے سے میں پاکستان جا رہا ہوں اس جذبے سے اور کئی نوجوان پاکستان ووٹ دینے جائیں گے، ائیرپورٹ پر عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہار، وطن واپسی پر پی ٹی آئی پرچم والی شرٹ زیب تن ، وطن واپسی کے موقع پر کپتان کے دیوانے کی
ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو سعودی عرب میں نوکری کرنے والے ایک نوجوان کی ہے جو اپنی جمع پونجی سے ٹکٹ خرید کر صرف پاکستان عمران خان کو ووٹ ڈالنے کیلئے آیا ہے۔ ویڈیو میں اس نوجوان کا کہنا ہے کہ میں سعودی عرب سے پاکستان صرف عمران خان کو ووٹ ڈالنے جا رہا ہوںاور وطن واپسی کے بعد عمران خان کو سپورٹ کروں گا۔ نوجوان نے عمران خان کی وزیراعظم پاکستان بننے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ اس بار عمران خان وزیراعظم ہونگے ۔ نوجوان نے بتایا کہ اس کو پاکستان آنے کیلئے کمپنی نے ٹکٹ نہیں دیا جس پر اس نے اپنی جمع پونجی سے ٹکٹ خریدا ہے ۔ اس موقع پر ویڈیو بنانے والے شخص نے جب نوجوان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ صرف آپ کے ووٹ سے کوئی تبدیلی آ سکتی ہے۔تو نوجوان کا کہنا تھا کہ اگر یہی سوچ رہی تو کئی ہزار نوجوان ووٹ نہیں دیں گے۔قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے۔جس جذبے سے میں پاکستان جا رہا ہوں اس جذبے سے اور کئی نوجوان پاکستان ووٹ دینے جائیں گے۔نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے علاوہ پاکستان میں اور کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو اس ملک کو سنبھال سکتا ہو۔اس موقع پر نوجوان نے پی ٹی آئی کے پرچم والی شرٹ بھی زیب تن کر رکھی تھی جس پر عمران خان کی تصویر بھی بنی ہو ئی تھی۔