بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

فیصل آباد کی 7سالہ یہ بچی دل کا علاج کرانے بھارت گئی لیکن اب وہاں سے ایسی خبر آگئی کہ ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو روئے گا زینب اور اس کے والد کیساتھ وہاں کیا سلوک کیا جارہا ہے؟انتہائی دلخراش خبر

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے علاج کیلئے بھارت جانے والی 7 سالہ زینب لدھیانہ کے ہسپتال میں انتقال کر گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے علاج کیلئے بھارت جانیوالی 7 سالہ بچی زینب بھارت کے شہر لدھیانہ کے ہسپتال میں انتقال کر گئی ہے۔ زینب کے دل میں تین سوراخ تھے اور وہ فیصل آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھی جہاں ڈاکٹروں نے

زینب کی سرجری کی صورت میں اس کی جان کو شدید خطرہ قرار دیا تھا۔جس کے بعد اس کے والد نے بھارت کے ایک ہسپتال میں رابطہ کیا جہاںڈاکٹرزنے انکو زینب کے تسلی بخش علاج کی یقین دہانی کرواتے ہوئے یقین دلایا تھا کہ ہسپتال میں ایسے مرض میں مبتلابچوں کا علاج کیا جاتاہے جس کے بعد علاج پر تقریبا 25 لاکھ روپے خرچ آنا تھا اور امدا د وصول ہونے کے بعد زینب کے والد گزشتہ ہفتے اسے لیکر بھارت چلے گئے ۔ گزشتہ روز ڈاکٹرز نے زینب کی سرجری کرتے ہوئے اسے آئی سی یو میں منتقل کر دیا تھا۔والد کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ زینب کی سرجری کامیاب ہوئی ہے، لیکن آئندہ 24 گھنٹے بچی کے لیے اہم ہیں۔ لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور انتقال کر گئی ۔ ہسپتال انتظامیہ نے زینب کی میت اس کے والدین کے حوالے کر دی ہے۔ زینب کی موت کے غم میں نڈھال اسکے والد اب بھارت میں ایک نئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں اور زینب کی میت واپس لانے کیلئے قانونی تقاضے پورے کرنے کی آڑ میں ان کیلئے وہاں کی انتظامیہ اور پولیس مشکلات کھڑی کر رہی ہے۔ زینب کے والد نے اپنے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا ہے کہ مکمل سفری دستاویزات ہونے کے باوجود لدھیانہ کی پولیس ان کو کبھی ایک دفتر کے چکر لگوارہی ہے اور کبھی دوسرے کے، زینب کے والد نے اپنی ننھی بیٹی کی میت وطن واپس لانے کیلئے پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ زینب کی میت پاکستان واپس لانے کیلئے ان کی مدد کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…