اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے والوں کے نام 2 رکنی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کرے گی۔ ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے والوں کے نام 2 رکنی انضباطی کمیٹی کو
بھجوائے جائیں گے، دو رکنی کمیٹی نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ امیدواروں نے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں انتخابات نہ لڑنے کا حلف نامہ بھی جمع کرایا تھا، یہ نہ صرف نظم و ضبط کی بلکہ حلف نامے اور آرٹیکل 62، 63 کی بھی خلاف ورزی ہے، دو رکنی کمیٹی پارٹی ٹکٹ کے خلاف لڑنے والوں کی رپورٹ چیئرمین عمران خان کو پیش کرے گی، اس کارروائی کا آغاز فوری طور پر کیا جا رہا ہے۔