جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف خود کو بچانے کیلئے ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں، آئی ایس آئی پر جھوٹا الزام لگانا اسی سازش کی کڑی ہے ،اہم سیاسی شخصیت نے سابق وزیر اعظم کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف اس وقت اپنے آپ کو بچانے کیلئے ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں، وہ الیکشن کو مشکوک بنا کر سارا ملبہ فوج پر ڈالنا چاہتے ہیں، آئی ایس آئی پر جھوٹا الزام لگانا بھی اسی سازش کی کڑی ہے، اقبال سراج کی واضح تردید کے باوجود نوازشریف لندن میں بیٹھ کر بار بار اس الزام کو دہرا رہے ہیں۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ نوازشریف بھی الطاف حسین کی ڈگر پر چل رہے ہیں لیکن میں ان کو متنبہ کر دوں کہ وہ الطاف حسین کا انجام بھی ذہن میں رکھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا اگرچہ پاک فوج الیکشن کمیشن کی درخواست پر انتخابی عمل کی نگرانی کر رہی ہے لیکن ضلعی سطح پر الیکشن مشینری میں موجود نوازشریف اور شہبازشریف کے کل پرزوں کو نکالے بغیر الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانا مشکل ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…