اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بگٹی کالونی میں سابق وزیرداخلہ سرفراز بگٹی جب محلے میں ووٹ مانگنے گئے اور کارنر میٹنگ میں اہل محلہ نے سوالات کی بوچھاڑ کردی ،سندھ اور پنجاب کے بعد اب تبد یلی بلوچستان میں داخل ہوگئ ،بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے بگٹی کالونی میں کارنر میٹنگ میں عوام نے وزیر داخلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اور ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی، ان سے سوال کیا گیاکہ آپ 5 سالوں میں ہمارے علاقے کو ایک لیڈی ڈاکڑ تک نہ دے سکے،ہماری عورتیں مرتی رہیں مگر آپ سے ایک لیڈی ڈاکٹر تک نہ ہوسکا،آپ نے ہم عوام کو سوائے مایوسی کے اور کیا دیا؟ اورتوکچھ نہیں کیا آپ نے جس کے بعد سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے گن مینوں نے زبردستی موبائل فون بند کرادئے۔