اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کی پاکپتن میں بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار پر اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ حاضری اور مزار کی چوکھٹ پر جھک کر بوسہ دینے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پاکستان میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے اور عوامی اور صحافتی حلقوں کے بعد سیاسی حلقوں میں بھی اس حوالے سے عمران خان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا اور اس معاملے
پر خواجہ آصف بھی میدان میں آ گئے اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہےسابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے سجدہ مذہب کیلئے نہیں کیا بلکہ خواہشات کیلئے کیاہے ، ان کی وزیراعظم بننے کی خواہش شدید ہو گئی ہے کہ اس کیلئے وہ پیروں فقیروں سے ازدواجی تعلقات بھی قائم کر لیتے ہیں ۔