پیر‬‮ ، 23 جون‬‮ 2025 

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے خلاف بغاوت کر دی، انتہائی تہلکہ خیز خبر سامنے آ گئی

datetime 28  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پر مرکزی رہنما جہانگیر ترین بیرون ملک چلے گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پارٹی اختلافات اور نااہلی پر تنقید کی زد میں آنے والے مرکزی رہنما تمام تر انتخابی سرگرمیاں چھوڑ کر لندن روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نااہلی کے بعد جہانگیر ترین کو پارٹی کے بعض رہنماؤں کے رویے سے سخت مایوسی ہوئی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا۔ دوسری جانب جہانگیرترین کے قریبی ذرائع کہتے ہیں

وہ اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں منانے لندن گئے ہیں جلد واپس آئیں گے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی رہنماؤں کے بالواسطہ حملوں اور میڈیا میں بغیر نام کے اپنی ذات کو نشانہ بنائے جانے پر سخت مایوس تھے جس کا انہوں نے چیئرمین عمران خان سے کھل کراظہار بھی کیا۔دو روز قبل میڈیا میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان نے قائدین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا تھا۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے اصل وجہ بتا دی ، ان کا کہنا ہے کہ ناساز طبیعت کی وجہ سے لندن آیا ہوں، اگر ڈاکٹرز نے واپس جانے کی اجازت دے دی تو اتوار کو واپس آ جاؤں گا، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی ٹکٹوں کی تقسیم پر سفارشات نظر انداز کر دی گئی تھیں ان کی جانب سے لائے گئے الیکٹ ایبلز سے ٹکٹ واپس لے لئے گئے ہیں، جہانگیر ترین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ میں نیازی گروپ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بہت برا ہے۔واضح رہے کہ ضلع لیہ کے بااثر سیہڑ گروپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ٗذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں سیہڑ گروپ کو جہانگیر ترین لائے تھے۔پی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کو 4ٹکٹ الاٹ کیے تھے، سیہڑ گروپ کو قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے 3ٹکٹ دیئے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

پی ٹی آئی نے سیہڑ گروپ کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجید نیازی گروپ کو یہ ٹکٹ الاٹ کردیئے ہیں، اس گروپ کی سپورٹ شاہ محمود قریشی کر رہے تھے۔ذرائع کے مطابق این اے 187کے امیدوار سردار بہادر سیہڑ کے پارٹی چھوڑجانے پر اس نشست کے لیے ٹکٹ مجید نیازی کو دے دیا گیا، پی پی 280 سے پی ٹی آئی نے اطہر مقبول کو ٹکٹ الاٹ کر دیا، جہاں سے سجاد سیہڑ پی ٹی آئی چھوڑ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی پی281سے امیدوارشہاب الدین سیہڑبھی پارٹی چھوڑگئے،اس نشست سے اکرم سامٹیہ کو ٹکٹ الاٹ کردیا گیا ہے۔

پی پی 282سے نیازی گروپ سے تعلق رکھنے والے قیصر مگسی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی ضلع لیہ کے صدر بشارت رندھاوا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے رندھاوا اس نشست سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑیں گے۔بشارت رندھاوا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع لیہ میں کرپٹ اور لوٹوں کو ٹکٹ الاٹ کیے گئے، عمران خان سے احتجاج کیا ہے اور پارٹی چھوڑ دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…