جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

قومی احتساب بیورو (نیب ) نے شہباز شریف کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صاف پانی کرپشن کیس میں طلبی کے باوجود قومی احتساب بیورو (نیب ) میں پیش نہ ہوئے ، نیب نے لیگی رہنماؤں کی شکایت پر شہباز شریف کو انتخابات تک دوبارہ نہ بلانے کا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 25جون کو تمام ریکارڈ لیکر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی مگر وہ مصروفیات کے باعث

نیب میں پیش نہ ہو سکے ۔ذرائع کے مطابق لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کو کیسز میں بلا کر انتخابی مہم سے روکنے کی شکایت کی تھی جس پر نیب نے شہباز شریف کو الیکشن سے قبل دوبارہ نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب انہیں الیکشن کے بعد دوبارہ طلب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ صاف پانی کرپشن اسکینڈل میں اس سے قبل شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز، داماد عمران علی یوسف، سابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، سابق رکن اسمبلی اورممبر بورڈ آف ڈائریکٹر وحید گل بھی پیش ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…