منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

زینب کا قاتل درندہ عمران ابھی تک پھانسی پر نہ چڑھ سکا زینب کے والد نے زنجیر عدل ایک مرتبہ پھر کھینچتے ہوئے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دی جانیوالی ننھی زینب کے والد ایک بار پھر سیریل کلر عمران کے خلاف عدالت پہنچ گئے ہیں۔زینب کے والد محمد امین نے مجرم عمران علی کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہےجس میں مؤقف اختیار کی اگیا ہے کہ مجرم عمران کی تمام درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی

کہ زینب کے قاتل مجرم عمران علی کو سرعام پھانسی دی جائے۔خیال رہے کہ قصور میں رواں سال کے آغاز میں ہی ننھی زینب کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کر دیا گیاتھا۔زینب کی لاش 9 جنوری کو کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے زینب کے معاملے پر 10 جنوری کو از خود نوٹس لیا۔ 21 جنوری کو چیف جسٹس نے اس کیس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی جس دوران انہوں نے کیس میں ہوئی پیش رفت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور تفتیشی اداروں کو تحقیقات کرنے کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دے دی۔ مہلت ملنے کے 48 گھنٹوں بعد ہی پولیس نے زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی اور قتل کیس میں ملوث ملزم عمران کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جس کا اعلان بعد ازاں ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کیا۔مجرم عمران کے خلاف کیس دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں چلایا گیا تھا جس نے اس کو چار مرتبہ سزائے موت کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف عمران نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے عمران کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں مجرم عمران علی کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…