منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ کے عوض پیسے لینے کا انکشاف 5کروڑ کے عوض ٹکٹ خریدنے والا رہنما جانتے ہیں کون نکلا ؟

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2018کےعام انتخابات جوں جوںقریب ہوتے جارہے ہیں وہیں امیدواروں میں ٹکٹ کی تقسیم کا مرحلہ تیزی سے طے ہوتا جارہا ہے ۔ حال ہی میں ایک انکشاف سامنے آیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پارٹی فنڈ کی مد میں ٹکٹس کے عوض امیدواروں سے بھاری رقم بٹوری ہے وہیں اب ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے ایک رہنما کو 5کے عوض ٹکٹ فروخت کیا ہے ۔

تحریک انصاف نے پی پی 59 سے عارف حسین جٹ کو پارٹی ٹکٹ 5 کروڑ روپے میں دیا۔قومی اخبار کی رپورٹ مطابق ملک کے خفیہ اداروں نے عارف حسین جٹ کی منی ٹریل کا سراغ لگایا ہے جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی کی جانب سے عارف جٹ کو ٹکٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ ابھی تک زیر غور ہے ۔ تحریک انصاف کی جانب سے پی پی 59 سے عارف حسین جٹ کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ دو روز تک متوقع ہے۔ عارف حسین جٹ کی طرف سے کروڑوں روپے کے عوض پارٹی ٹکٹ خریدے جانے کا انکشاف ہوتے ہی خفیہ اداروں نے تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کے حصول کیلئے پیسوں کے بے جا استعمال پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ کچھ با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی پی 59 سے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ حا صل کرنے کے لیے عارف حسین جٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علیم خان کے کے ذریعے 5کروڑ روپے ادا کیے ہیں جس کے بعد عارف حسین جٹ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خفیہ ادارے نے عارف حسین جٹ کی منی ٹریل کا سُراغ بھی لگا لیا ہے۔عارف حسین جٹ کی منی ٹریل کا سراغ سامنے آتے ہی تحریک انصاف کے رہنمائوں میں پریشانی کی لہر دکھائی دے رہی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی عارف حسین کو ٹکٹ جاری کرنے کیلئے غور و فکر کرے گی ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے عارف حسین جٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے متوالے اور ن لیگ کے سرمایہ کار کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ یا درہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ پارٹی رہنمائوں میں ٹکٹ میں خود تقسیم کروں گا ۔ جس کے بعد پاکستانی عوام نے چیئرمین تحریک انصاف کے اس فیصلے کو خوب سراہا تھا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…