بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خون سفید ہو گیا، بیٹوں نے باپ کو گولیوں سے بھون ڈالا، وجہ تنازعہ ایسی کہ آپ کا دل بھی کانپ جائے گا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(نیوز ڈیسک) بیٹوں نے جائیداد کے تنازعہ پر باپ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا،جبکہ معمولی بات پر لڑائی سے زخمی ہونے والا بھی ہسپتال پہنچ کر چل بسا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے مطابق گنج حسین آباد کا رہائشی60سالہ عبدالرشید جس نے موضع دائب میں آٹا چکی مشین لگائی ہوئی تھی اس کا اپنے دو بیٹوں کے ساتھ پانچ مرلہ جائیدار کا تنازعہ تھا اہل خانہ کی جانب سے درج کروائی گئی درخواست کے مطابق مقتول عبدالرشید کے پانچ بیٹے تھے اور

دو بیٹوں کے ساتھ پچھلے کئی ماہ سے جائیداد کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا عبدالرشید کی بیوی کے مطابق چند ماہ قبل بھی ان بیٹوں کے اپنے باپ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا گذشتہ روز عبدالرشید حسب معمول شام کے بعد موضع دائب سے واپس گھر آرہا تھا کہ موضع ماہیانوالہ روڈ پر پہلے سے گھات لگائے اس کے بیٹے آصف،کاشف سمیت چار افراد نے اپنے باپ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو کر سڑک پر گر گیا عبدالرشید کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ سر پر لگنے والی گولی کی وجہ سے جانبر نہیں سکا اور جان بحق ہوگیا تھانہ صدر نے عبدالرشید کی بیوی حفظان بی بی کی مدعیت میں تین نامزد اور ایک نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،جبکہ دوسرا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود موضع رنسیوال پھاٹک پر پیش آیا جہاں پر موضع کوٹ سلکھن کارہائشی 45سالہ امجد علی اور موضع کلاس گورایہ کا رہائشی فلک شیر ایک دکان پر قلعی کرنے کا کام کرتے تھے پولیس کے مطابق دونوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا اور ایک دوسرے سے ہاتھا پائی بھی ہوئی امجد علی جو پہلے بیمار تھا اور اس کا آپریشن ہوا تھا گھر واپس جاکر طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لے گئے جہاں پر وہ بھی جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا،امجد علی کی درخواست پر تھانہ سٹی نارووال نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم امجد علی کو بھی اپنی حراست میں لے لیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…