پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈحلال فوڈ اتھارٹی نے شہد کیلئے استعمال ہونے والے بلیو کینز (نیلے ڈرموں ) پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق امسال اگست کے مہینے سے ہوگا۔
ترجمان عطا اللہ خان کے مطابق پاکستان میں شہد کی سب سے بڑی مارکیٹ پشاور میں واقع ہے جس سے تقریبا ساتھ لاکھ کے قریب افراد منسلک ہے۔ اس روزگار کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس میں نیلے ڈرموں پر پابندی بھی شامل ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نیلے ڈرموں کا استعمال پاکستانی شہد کا یورپی ممالک تک برآمد کرنے میں سب سے بڑی رکاٹ ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شہد کے کاروبار میں وسیع پیمانے پر بلیو کینز کا استعمال کیا جاتا رہا ہے جو کہ دراصل کیمیکلز کے سٹوریج کیلئے استعمال ہوتے ہیں اور شہد سٹوریج کے لئے ہرگز موزوں نہیں ہے اس کے علاوہ یہ کینز نان فوڈ گریڈ ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ خوراک میں مکس ہو جاتے ہیں۔ ترجمان کا مذید کہنا تھا شہد کے روزگار سے وابستہ افراد اور تاجر تنظیموں کو اس کے باریمیں اگاہ کر دیا گیا جنہوں نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے بلیو کینز کا استعمال ترک کرنے کا فیصلہ کیاہے اور مارکیٹ سے تقریبا نوے فیصد کینز کی نفی ہوئی ہے۔