کراچی(نیوز ڈیسک)ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے این اے 243 سے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کے این اے 243 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے خلاف اعتراضات جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوارعبدالوہاب بلوچ اور محمد جاوید خان نے ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے تھے، جس پر دونوں فریقین کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے
بعد ریٹرننگ افسر نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ این اے 243 سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے تحریری فیصلے کی کاپی منظر عام پرآگئی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف دو امیدواروں کی جانب سے اعتراضات داخل کئے گئے تاہم اعتراض کنندہ عمران احمد خان نیازی کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے اور ناہی عمران خان کی سیتا وائٹ سے اولاد سے متعلق کوئی مصدقہ دستاویزات پیش کی گئی۔