بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دشمنی کا جواب دوستی سے،پاک بحریہ کا ایسا کارنامہ جس نے سب کے دل جیت لئے

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )پاک بحریہ نے اورماڑہ سے 186 کلومیٹر دور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایرانی کشتی کے عملے کے 13 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کواطلاع ملی کہ اورماڑہ سے 186 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں النعیمی نامی ایرانی کشتی کے سمندر میں ڈوبنے سے عملے کے 13 افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں جس کے بعد پاک بحریہ سی کنگ ہیلی کاپٹرنے کشتی کو امداد فراہم کی۔

جوانجن میں خرابی کی وجہ سے کچھ دنوں سے سمندرمیں مشکلات کا شکار تھی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی کشتی پرعملے کے 13 افراد سوارتھے، کھانے پینے کی تمام اشیا ختم ہوچکی تھیں، پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم اوراشیائے خور و نوش ہیلی کاپٹرکے ذریعے کراچی سے روانہ کیا گیا، کشتی کے عملے کو اشیائے خورونوش اور بیمارافراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اوربروقت امداد کی فراہمی پر ایرانی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…