ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’حلقہ این اے 67کا بڑا ٹاکرا‘‘ تحریک انصاف کے فواد چوہدری کامیاب ہونگے یا ن لیگی امیدوار؟ پی ٹی آئی کی حلقے میں کیا پوزیشن ہے؟عوام نے بڑافیصلہ سنا دیا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے اور سیاسی جماعتوں نے اپنے پہلوان انتخابی دنگل میں اتار دئیےہیں۔ عام انتخابات کے دوران چند ایک ایسے حلقے ہیں جن کی صورتحال پر نہ صرف سیاسی ، صحافتی حلقے دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ ملک بھر کے عوام بھی ان حلقوں کی صورتحال میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ان ہی میں ایک قومی اسمبلی کا

حلقہ این اے 67بھی ہے جہاں سے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری امیدوار ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے معروف اینکر حبیب اکرم کے انتخابات 2018کے حوالے سے روڈ شو میں حلقہ این اے 67کے عوام نے ملے جلےجذبات کا اظہار کیا ہے۔ کہیں ووٹرز کا جھکائو تحریک انصاف کی جانب تو کہیں عوام مسلم لیگ کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ان کو دوبارہ ووٹ دینے کیلئے پرعزم نظر آئے۔ عوام کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی دیکھنے میں آئی جنہوں نے گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دئیےب تھے مگر اب انکا رحجان پاکستان تحریک انصاف کی جانب ہو چکا ہے۔جن لوگوں نے مسلم لیگ (ن) سے بیزاری کا اظہار کیا انکا کہنا تھا کہ ہم پرانے لوگوں کو بہت آزما چکے ہیں اب نئی قیادت کو آنا چاہیے اور وہ صرف عمران خان ہی ہو سکتے ہیں جبکہ لیگی ووٹروں کا کہنا تھا کہ کام مسلم لیگ ن نے کروائے ہیں تو شیر ہی جیتے گا۔واضح رہے کہ ہر سیاسی پہلوان اپنے مخالف کو سیاسی میدان میں شکست دینے کے لیے بیتاب ہوچکا ہے۔اس حوالے سے مختلف حلقوں میں سروے بھی کروائے جارہے ہیں۔اہم ترین حلقوں میں ہونے والے سروے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک عمومی اندازہ بھی پیش کررہے ہیں جس سے صورتحال واضح ہو رہی ہے کہ کس علاقے میں کس امیدوار کی سیاسی ساکھ زیادہ تگڑی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…