اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں عام انتخابات 25 جولائی 2018ء کو ہونے جا رہے ہیں جس میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف بھی بھرپور طریقے سے حصے لے رہیں اور اپنی جیت کے لیے پرامید بھی ہیں کہ جیت کر پاکستان کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، دوسری جانب ترکی میں بھی عام انتخابات 24 جولائی 2018ء کو پاکستانی عام انتخابات سے ایک دن پہلے ہو رہے ہیں، جس میں ترکی کے
صدر طیب اردوان بھی ترکی اور عوام کے لیے کیے گئے اقدامات کی بدولت جیت کے لیے پرامید ہیں، ترکی اور پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے ایک ٹوئیٹر صارف آر ٹی اے اردو کا کہنا ہے کہ دو برادر ممالک کے دو رہنما خدمت کا ایک ایک اور موقع حاصل کرنے کے لیے انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں، بے مثال خدمت اور جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر ہر دو رہنماؤں کو باقیوں سے ممتاز بناتی ہے۔