اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عید کے تیسرے روز چیف جسٹس کی عدالت لگ گئی، خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جارینہ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت، کمیٹی قائم۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس نے عید کے تیسرے روز عدالت لگاتے ہوئے کمیٹی قائم کرتے ہوئے رپورٹ 15دن میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی
سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کیواضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عیدالفطر کے پہلے روز لاہور کے فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا تھا، جہاں خواجہ سراؤں نے انہیں شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق شکایات کی تھیں۔ خواجہ سراؤں نے چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کو تاریخی دن قرار دے دیا۔