لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے پر مسرت موقعے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر مسلمانوں کے لئے خوشی اور تشکر کا دن ہے، اس روز سعید کے موقع پر ملت اسلامیہ اوربالخصوص پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماعت میں انکے بھابھی بیگم کلثوم نواز کو ضرور یاد رکھا جائے اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کروائی جائیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تمام مسلمان
رمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے مستفید ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہم سیاسی و مذہبی اختلافات سے بالاترہوسکتے ہیں،یقین ہے کہ عیدالفطرکا دن قومی وحدت، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے دن کے طور پر منایا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مکمل جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے،پاکستان کے دشمن باخبرہیں کہ ہماری اصل قوت تہذیب اور ثقافت ہے،پاکستانی قوم مشکل کی ہرگھڑی میں متحد رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔