پاکستان صرف ایک ایسا علاقہ جہاں عید کا چاند دکھائی دے سکے گا محکمہ موسمیات نے عید کے منتظر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

14  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شوال کے چاند سے متعلق تاحال متضاد اطلاعات، محکمہ موسمیات وزارت مذہبی امور کو اصل صورتحال بتانے سے گریزاں، شہریوں کو پریشانی کا سامنا، چاند نظر نہ آنے کے بعد اب شوال کا چاند آج بلوچستان کی پٹی میں نظر آنے کا امکان ظاہر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے عیدالفطر یعنی یکم شوال کے چاند کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

محکمہ موسمیا نے اپنے پہلے بیان میں شوال کے چاند کی گذشتہ رات پیدائش سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے کے قریب ہو گی تاہم مطلع صاف نہ ہونے کے باعث چاند آج نظر نہ آنے کا امکان ہے تاہم اب محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک اور بیان جاری کیا گیا ہے جس مین کہا گیا ہے کہ شوال کا چاند بلوچستان کی ساحلی پٹی پر نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شوال کے چاند کے حوالے سے اصل صورتحال وزارت مذہبی امور کو بتانے سے گریز کی جا رہا ہے تاہم وزارت مذہبی امور کی جانب سے بھی اس صورتحال پر بیان سامنے آیا ہے ، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ روزے 29 ہوں یا 30 ہم نے تمام ترانتظامات مکمل کررکھے ہیں۔ دوسری جانب اس تمام صورتحال میں چاند رات پر عید کی شاپنگ کرنے والوںاور اپنے آبائی علاقوں میں عید کیلئے جانیوالے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور وہ اس حوالے سے شیڈول بنانے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ ملک میں اسلامی مہینے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج بعد نمازِ عصر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میٹ کمپلکس میں ہوگااجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین سمیت محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں 1439 ہجری کے شوال کے چاند کی رویت کی جائے گی اور شوال کے چاند سے متعلق ملک بھر سے شہادتیں جمع کی جائیں گی، جس کے بعد چاند کی رویت سے متعلق اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش رات 12 بجے کے قریب ہوگئی ہے اور شام کے وقت اُس کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لہذا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک میں عید ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…