لاہور (آن لائن)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ کراچی میں بھی موسم صبح سے ہی ابر آلود ہے۔پنجاب کے صدر مقام لاہور، فیصل آباد ،ساہیوال، جھنگ، پاک پتن، میاں چنوں، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے بعد گزشتہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں ہونے والے اضافے میں کمی واقع ہوگئی۔اسلام آباد میں بھی
بادل چھا گئے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں جب کہ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میں بھی صبح سے ہی کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے بعض شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔