اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ کلبھوشن کی گرفتاری ہائبرڈ جنگ کا واضح ثبوت ہے، دشمن غیر ملکی ایجنسیاں دہشت گردوں سے مل گئی ہیں، تباہی، دہشت گردی، سماجی، معاشی اور دیگر جنگوں کا حصہ ہے، نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے ریاستوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ دشمن غیر ملکی ایجنسیاں دہشت گردوں
سے مل گئی ہیں،کلبھوشن کی گرفتاری ہائبرڈ جنگ کا واضح ثبوت ہے، سرحدوں کے قریب دہشت گردوں کو تربیت فراہم کی گئی، کچھ عالمی طاقتیں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا چاہتی ہیں، نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے ریاستوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، افغان مہاجرین کی صورت عسکریت پسندوں کو جگہ میسر آ گئی، تباہی دہشت گردی، سماجی، معاشی اور دیگر جنگوں کا حصہ ہے، بے روزگاری، جرائم، غیر محفوظ سرحدیں اس کا حصہ ہیں، آج منظم و غیر منظم قوتیں متوازن کام کر رہی ہیں ۔