جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کوکم سے کم وقت میں قانون کے مطابق مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کیلئے نیب نے اہم قدم اٹھا لیا

datetime 6  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) نیب نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے سکروٹنی فسیلی ٹیشن سیل قائم کردیا۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نیب سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے انتخابات2018ء کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے،ان انتخابات کا اہم پہلو انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال ہے

جس کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نیب سے قریبی رابطہ رکھنے کیلئے جامع طریقہ کار وضع کیا ہے تاکہ آ ئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے بارے میں معلومات بروقت شیئرکی جاسکیں۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرزاور تمام علاقائی بیوروز کو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مقررہ/کم سے کم وقت میں قانون کے مطابق مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کیلئے تعاون کیلئے سکروٹنی فیسیلیٹیشن سیل قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب ہیڈکوارٹرزاور تمام علاقائی بیوروزمیں سکروٹنی فیسیلیٹیشن سیل قائم کئے گئے ہیں۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل آپریشن ظاہر شاہ کی نگرانی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر شکیل اانجم ناگرہ کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے تاکہ الیکشن شیڈول پر عملدرآمد کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کوبلا تعطل 24گھنٹے معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایاجا سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مقررہ/کم سے کم وقت میں قانون کے مطابق مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا ہماراسرکاری ذمہ داری اور قومی فرض ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…