نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا ، پولیس بارہ گھنٹے چھ لاشوں کی تذلیل کرتے رہے، افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

6  جون‬‮  2018

سانگھڑ(آن لائن)سانگھڑنہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا پولیس نے بارہ گھنٹے چھ لاشوں کی تذلیل کی محکمہ صحت نے بھی بے حسی کی انتہا کرد ی مٹھڑاؤ کنال میں ڈوب کر جانبحق افراد کو پرائیویٹ گا ڑیو ں میں ڈال کر رلاتے رہے کسی نے بھی ایمبولینس تک نہ دی نگھڑ گزشتہ روز پیرومل تھانے کی حدود میں مٹھڑاؤ کینال نہر میں محکمہ صحت کی ڈبل کیبن گا ڑی گر جانے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ڈوب کر ہلاک ہو ئے جن میں چار کمسن بچے ایک مرد ایک خاتون شامل تھی

نعشوں کونکالنے کے بعد پیرو مل پولیس نے چھ نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں واقعہ کے بعد رات بارہ بجے ڈی ایس پی یونس بلوچ اور ایس او پیرومل متا ثرین کے گھر گئے زبردستی ورثاء کو ڈرادھمکا کر چھ لاشو ں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا ایس ایچ اونے میڈیا کو بتایا کی ڈبل کیبن گا ڑی میں سے خود کشی کی تحریر ملی ہے جس کی بنیاد پر پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے جب کہ خودکشی کا خط میڈیا کو نہیں دیکھا یا گیا مگر جا ں بحق خاندان کے ورثاء دیوان اور رام جی نے سول اسپتال میں احتجاج کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پولیس ہمدردی کے بجائے ہمارے زخمو ں پر نمک چھڑک رہی ہے ہمارے گھر کے چھ افراد چلے گئے ایس ایچ او دودو خان زبردستی پوسٹ مارٹم کر وارہا ہے ما حول خراب ہو نے پر ایس ایچ او نعشوں کو چھو ڑ کر فرار ہو گیا اور ورثاء لاشو ں کو لے کر گھر روانہ ہو ئے دوسری جانب اتنا بڑا واقعہ ہو نے کے بعد محکمہ صحت نے متا ثرہ خاندان کو ایمبو لینس تک نہیں دی ورثا ء پرائیوٹ گا ڑیوں کے فرش پر لاشو ں کو رکھ کر رولاتے رہے ورثاء نے پولیس گردی اور محکمہ صحت کے ناروا سلوک کا نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…