سندھ ڈیلٹا کی زمین تیزی سے سمندر برد ہو رہی ہے، 2050 تک سمندر کون سے اہم شہر تک آ جائے گا، حیران کن انکشاف

6  جون‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سابق سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کالا باغ ڈیم کے متعلق سماعت کر رہے ہیں، ان کی نظر میں سب سے مقدم مسئلہ یہ ہونا چاہیے کہ کوٹلی سے نیچے پانی کے کم اخراج کی وجہ سے ٹھٹہ اور بدین کا 24 لاکھ ایکڑ رقبہ سمندر برد ہو جائے گا۔ ایک بیان میں سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ خاص مقدار میں دریا کا پانی سمندر میں جانا چاہیے تاکہ زمین کو سمندری پانی سے بچایا جا سکے۔ 1991کے پانی کے معاہدے میں

یہ بات تسلیم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ منگلا اور تربیلا ڈیموں سے دو بڑی نہریں نکالی گئی ہیں جن میں دریائے سندھ کا پانی جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ڈیلٹا کی زمین تیزی سے سمندر برد ہو رہی ہے ۔ اس سے 2050تک سمندر ٹھٹھہ شہر تک آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کے لئے پانی ضروری ہے لیکن پانی میسر ہی نہیں تاہم اے این جی عباسی کی رپورٹ کے صفحہ 48 میں جو چارٹ دکھایا گیا ہے وہ آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن پانچ ماہرین نے اضافی پانی دکھایا ہے انہوں نے حال اور مستقبل میں پانی کے استعمال کو مدنظر نہیں رکھا۔ تاج حیدر نے کہا کہ بھارت نے کشن گنگا ڈیم بنا لیا ہے جس کے بعد پانی اور بھی کم ہو گیا ہے۔ کالا باغ ڈیم کی حمایت کر رہے ہیں وہ دراصل بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم بنانے کا جواز مہیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں زیریں علاقے کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ سندھ پہلے ہی اس بات پر تیار ہو گیا ہے کہ تربیلا سے اوپر پانی کے ذخائر کے لئے ڈیم بنائے جائیں تاہم پانی اتنا کم ہے کہ بھاشا ڈیم میں بھی دس سالوں میں صرف دوسال پانی میسر ہو سکے گا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ ٹھٹھہ اور بدین اضلاع کا دورہ کریں اور خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ کس طرح سمندر نے ٹھٹھہ اور بدین کی زمینوں کو کاٹ ڈالا ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…