لاہور (آئی این پی) صدر (ن)لیگ شہباز شریف نے کہا ہے کہ خدمت، امانت، دیانت اور شفافیت ہماری جماعت کا نصب العین ہے، (ن) لیگ ملک یک سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے، مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا۔پیر کو شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سعد رفیق، احسن اقبال اور دیگرمسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ
کی جڑیں عوام میں ہیں، (ن)لیگ نے خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا، مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت، امانت ، دیانت اور شفافیت ہماری جماعت کا نصب العین ہے،(ن) لیگ کی خدمت کا موجودہ دور پاکستان کی تاریخ کا سنہرا ترین دور ہے، عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدواروں کو ترجیح دیں گے، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے وعدوں کو پورا کیا، ہم نے اپنے منشور کے مطابق عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں ۔