ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ (ن)یہ کام نہ کرتی تونوازشریف پر برے حالات نہ آتے، محمود خان اچکزئی کا حیرت انگیز انکشاف،عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے ا پنے پتے ٹھیک کھیلے ہوتے تو محمد نوازشریف پر یہ حالات نہ آتے ٗ نوازشریف ٗ فضل الرحمن ٗ عمران خان اور بلاول بھٹو زر داری وعدہ کریں وہ کسی کے نہیں اسمبلی کے ماتحت ہونگے ٗ سیاسی جماعتوں کو توڑا جارہا ہے‘ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کی مثال ہمارے سامنے ہے، ایسے میں آئین پر عمل کیسے ہو سکتا ہے ٗآئین کا احترام سب پر لازم ہے ٗ

پارلیمان اور آئین کی بالادستی ہونی چاہیے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بعض باتیں مستقبل کے مورخ کے سامنے رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، اس ایوان کے لیڈر آف دی ہاؤس محمد نواز شریف کو واضح اکثریت کے باوجود نااہل کردیا گیا، اگر مسلم لیگ (ن) نے اپنے پتے ٹھیک کھیلے ہوتے تو محمد نواز شریف پر یہ حالات نہ آتے۔ ہم تمام فیصلوں کو پارلیمان کی طاقت سے بدل سکتے تھے ٗہمیں دوسری جماعتوں کی حمایت بھی حاصل تھی لیکن قومی اسمبلی میں منظور کردہ بل میں ایسی متنازعہ باتیں لکھی گئیں جس سے پورا عمل سبوتاژ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اگر غلط کیا ہے تو سزا دی جانی چاہیے لیکن اگر نواز شریف یہ کہتے ہیں کہ اس پارلیمان اور آئین کی بالادستی ہونی چاہیے تو ہم سب اس کی حمایت کرتے ہیں‘ جو لوگ اس بات سے اتفاق نہیں رکھتے وہ الیکشن نہ لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو توڑا جارہا ہے‘ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کی مثال ہمارے سامنے ہے، ایسے میں آئین پر عمل کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا ہوا‘ خیمے لگائے گئے‘ پارلیمان پر حملہ ہوا‘ حالات سب کے سامنے ہیں کہ کس نے کیا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا جمہوری پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو اکیسویں صدی میں فخر سے سر اٹھا کر کھڑا ہو‘ آئین کا احترام سب پر لازم ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف عمران خان‘ بلاول اور فضل الرحمان کو وعدہ کرنا ہوگا کہ وہ کسی کے نہیں بلکہ صرف اسمبلی اور پارلیمنٹ کے ماتحت ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…