جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم 5سال پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے، اپوزیشن کنٹینر پر چڑھ کر سازشیں اور امپائر کی انگلی کا انتظار کرتی رہی،کیپٹن(ر) صفدر

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ ہم 5سال کے دوران پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے جبکہ اپوزیشن کنٹینر پر چڑھ کر سازشیں کرتی رہی اور امپائر کی انگلی کا انتظار کرتی رہی، دیکھنا ہوگا کہ کچھ عرصہ سے بلوچستان سازشوں کا گڑھ کیوں بن گیا ہے،بلوچستان میں سازشیوں کو نظر آرہا ہے کہ وہ نواز شریف کو آنے سے نہیں روک سکتے

اس لیے الیکشن ملتوی کرانا چاہ رہے ہیں،28جولائی کے فیصلے سے پارلیمنٹ کمزور ہوئی اور اداروں نے اپنی ساکھ کمزور کی ،5سالوں میں جمہوریت نے بہت کچھ کھویا اور پا یا ہے، حا لات جو بھی ہوں مستقبل پاکستان میں صرف مسلم لیگ(ن) کا تھا ، ہے اور رہے گا۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے۔ آنے والی حکومت بھی جمہوری ہی ہوگی کیونکہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت کے ساتھ وابستہ ہے۔ ہم نے مارشل لاء کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، اب عوامی نمائندے ہی حکومت کریں گے۔ الیکشن ملتوی کرنے کا کہنے والے ملک دشمن اور عوام کے غدار ہیں جن کے خلاف آئین کے تحت آئین کے خلاف کاروائی کی جانی چائیے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کچھ عرصہ سے بلوچستان سازشوں کا گڑھ کیوں بن گیا ہے۔ اس میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کرنا ہوگا ۔ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے بلوچستان اسمبلی کو کرائے پر خرید دکھا ہے ۔ اس سے قبل ایک منتخب حکومت کو بھی بلوچستان اسمبلی سے سازش کے ذریعے ختختم کیا گیا اور چئیرمین سینیٹ کو جس انداز میں لا یا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ ہم تمام حالات سے با خبر ہیں اور ان سازشوں کے آگے بنکر بنا رہے ہیں۔ہ بلوچستان میں سازشیوں کو نظر آرہا ہے کہ وہ نواز شریف کو آنے سے نہیں روک سکتے اس لیے الیکشن ملتوی کرانا چاہ رہے ہیں۔

ہم 5سال کے دوران پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے جبکہ اپوزیشن کنٹینر پر چڑھ کر سازشیں کرتی رہی اور امپائر کی انگلی کا انتظار کرتی رہی ۔ جمہوریت آئین کے سائے میں ہمیشہ مضبوط ہوتی ہے۔ آئین اور پارلیمنٹ ہی اس ملک کو چلا سکتی ہے اور عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ان5سالوں میں جمہوریت نے بہت کچھ کھویا اور پا یا ہے۔ 28جولائی کے فیصلے سے پارلیمنٹ کمزور ہوئی اور اداروں نے اپنی ساکھ کمزور کی ۔ حا لات جو بھی ہوں مستقبل پاکستان میں صرف مسلم لیگ(ن) کا تھا ، ہے اور رہے گا  ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…