جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

احد چیمہ کی جانب سے چھپائی گئی بھاری رقم برآمد کر لی گئی، رقم کے ساتھ ساتھ احد چیمہ کی ملکیتی مہنگی ترین گاڑی بھی برآمد،گاڑی کی کیا قیمت ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)احد چیمہ کی جانب سے چھپائی گئی بھاری رقم برآمد کر لی گئی، رقم کے ساتھ ساتھ احد چیمہ کی ملکیتی مہنگی ترین گاڑی بھی برآمد،گاڑی کی کیا قیمت ہے؟ حیرت انگیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق

ڈائریکٹر احد چیمہ کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور نیب نے ملزم کی جانب سے چھپائی گئی بھاری رقم برآمد کر لی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب افسران نے لاہور کے معروف کار ڈیلر کے شو روم پر چھاپہ مار کر ملزم احد چیمہ کی جانب سے چھپائے گئے ایک کروڑ 45 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جیل روڈ پر واقع شوروم سے احد چیمہ کی ملکیتی گاڑی بھی برآمد ہوئی جس کی مالیت ایک کروڑ 10لاکھ روپے کے قریب ہے۔خیال رہے کہ نیب نے رواں برس فروری میں کارروائی کرتے ہوئے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو گرفتار کیا تھا۔نیب نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 2015ء میں ایل ڈی اے کو آشیانہ اقبال پروجیکٹ کا ٹھیکا دیا تھا۔اعلامیے کے مطابق احد چیمہ نے بطورڈی جی ایل ڈی اے ٹھیکا دینے میں اختیارات کا غلط استعمال کیا، احد چیمہ نے 14 ارب روپے کا آشیانہ اقبال پروجیکٹ کا ٹھیکا ایک کمپنی کو دیا، جس کمپنی کو ٹھیکا دیا گیا وہ اس کی اہل نہیں تھی، ٹھیکا پی پی پی ایکٹ 2014 میں خلاف ورزی کر کے دیا گیا۔احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نیب کی کارروائی کو غیر مناسب قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…