سلام آباد (این این آئی)تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی/وسطی پنجاب، ڈی آئی خان، سبی، مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن،
اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی سندھ، مکران، سبی، سرگودھا ڈویژن میں موسم شدید گرم رہا۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 50، دادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، پڈعیدن 49، لسبیلا، لاڑکانہ اور رحیم یار خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔