لاہور ( این این آئی) پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ نامزد ہونے والے ناصر سعید کھوسہ کن اہم ترین عہدوں پر تعینات رہے؟پاناما عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کے جج کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ حیرت انگیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ نامزد ہونے والے ناصر سعید کھوسہ بلوچستان اور پنجاب کے چیف سیکریٹری رہ چکے ہیں۔ناصر سعید کھوسہ نے اس سے قبل وزیر اعظم کے
ایڈیشنل سیکریٹری، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ، ایڈیشنل سیکریٹری زرات و خوراک، گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کے فرائض بھی انجام دیئے۔ناصر سعید کھوسہ پاناما عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کے بینچ کا حصہ رہنے والے جج آصف سعید کھوسہ اور پولیس میں اعلی عہدوں پر فائز رہنے والے طارق سعید کھوسہ کے بھائی ہیں۔