اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ملک کی مجموعی آبادی کے نصف کی حد عبور کر گئی ہے ،حتمی ووٹرز فہرست میں تقریباَ 44 فیصد ووٹرز 35 سال کی عمر تک کے نوجوان ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی رجسٹرڈ ووٹرز کی حتمی فہرست کے مطابق 18 سے 25 سال تک کے نوجوانوں کی تعداد کل ووٹرز میں 16.46 فیصد، 26 سے 35
سال تک کے افراد 27.36 فیصد، 36 سے 45 سال تک کے افراد 21.22 فیصد، 46 سے 55 سال تک کے افراد 15.22 فیصد، 56 سے 66 سال تک کے افراد کی تعداد9.70 فیصد اور 66 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 10.02 فیصد ہے۔مجموعی ووٹرز میں خواتین ووٹرز کی تعداد 44.10 فیصد جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 55.89 فیصد ہے۔ خواتین ووٹرز میں ماضی کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔