اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کو زیادہ اکثریت حاصل ہو گی یا تحریک انصاف کو؟ 2013ء میں کافی حد تک درست پیش گوئی کرنیوالوں نے ایک اور بڑی پیش گوئی کر دی

datetime 27  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گیلپ سروے کے مطابق 2013ء کے انتخابات کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود دونوں کے ووٹ بینک میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک 33 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد ہوگیا ہے جبکہ تحریک انصاف کا ووٹ بینک 15 فیصد سے بڑھ کر 25 فیصد ہوا ہے اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی حمایت 2013ء میں بھی 15فیصد تھی اور آج بھی اسی سطح پر برقرار ہے۔

گیلپ سروے نے 2008ء اور 2013 میں جو پیش گوئی کی تھی وہ حیران کن حد تک درست رہی تھی اور اب 2018ء کے انتخابات کے لیے ایسی ہی بڑی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔ معروف کالم نویس عرفان حسین نے ایک موقر قومی اخبار میں چھپنے والے اپنے کالم میں گیلپ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف 15فیصد پاکستانی سیاسی رہنماؤں کی شخصیات کے سحر میں مبتلا ہو کر ووٹ دیتے ہیں جبکہ 85فیصد سیاسی جماعتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ ذاتی شہرت کے حوالے میاں نواز شریف اپنے بڑے حریف عمران خان 45کے مقابلے میں 50فیصد سے آگے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں قدرے زیادہ اضافہ ہوا لیکن اس کے باوجود بھی تحریک انصاف مسلم لیگ(ن) کے پیچھے ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔ گیلپ کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھی واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔ پنجاب میں تحریک انصاف مسلم لیگ ن سے 20 فیصد پیچھے ہوگی۔ پیپلز پارٹی سندھ اور تحریک انصاف کے پی کے میں اکثریتی جماعت بن کر ابھریں گی۔ بلوچستان میں مینڈیٹ منقسم ہوگا اس وقت میاں نوازشریف اور شہبازشریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں دونوں کو 50 فیصد عوام پسند کرتے ہیں  جبکہ عمران خان کو 45 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حمایت پی ٹی آئی سے 20فیصد زیادہ ہے، جسے اگر اسمبلی کی نشستوں پر تعبیر کیا جائے تو مسلم لیگ ن پنجاب سے واضح اکثریت میں جیتے گی اور سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…