اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کی امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں میں کام کرنے والے امریکی اہلکاروں کیساتھ برا سلوک کرنے سے متعلق شکایات کی تصدیق،دوٹوک اعلان کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن  (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن رضوان شیخ نے کہاہے کہ امید ہے امریکہ پاکستانی سفارت کاروں پر پابندی کے اقدام پرنظرثانی کریگا۔تفصیلات کے مطابق رواں برس یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹوئیٹ کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جنوری کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ

ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ کے بعد امریکا نے پاکستانی سفارت کاروں پر سفری پابندیاں بھی عائد کیں جس کے جواب میں پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 24 مئی کو خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان میں سفارتخانے اور قونصل خانوں میں کام کرنے والے امریکی اہلکاروں کیساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔امریکی وزیرخارجہ کے بیان پر رضوان شیخ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پاکستان میں اپنے سفارتکاروں کی تلاشی کی شکایات کی تھیں جس کے بعد پاکستان نے ایک ماہ قبل امریکہ کو ایسی شکایات کے ازالے کیلئے نظام پیش کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد سے امریکا کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ رواں برس یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹوئیٹ کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم جنوری کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ کے بعد امریکا نے پاکستانی سفارت کاروں پر سفری پابندیاں بھی عائد کیں جس کے جواب میں پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…