پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان پیپلزپارٹی کاپنجاب میں کوئی نام لینے والا تک نہیں رہا، سینئر ترین رہنما منظور وٹو اور مخدوم احمد محمود نے بھی زرداری کو الوداع کہہ دیا کس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے، پی ٹی آئی نے باہیں پھیلا دیں

datetime 22  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں اس وقت پی پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری قابل قبول نہیں ہیں، پیپلز پارٹی اب سکڑ کر اندرون سندھ کی پارٹی بن گئی، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر ترین رہنما منظور وٹو اور مخدوم احمد محمود پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، شاہ محمود قریشی کے دعوے نے ہلچل مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر ترین رہنما منظور وٹو اور مخدوم احمد محمود پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت پی پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری قابل قبول نہیں ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پھر پنجاب میں کسی حد تک قبول ہیں لیکن آصف زرداری نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب سکڑ کر اندرون سندھ کی پارٹی بن گئی۔نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عہدے کے لیے ایسی شخصیت ہو جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بصیرت ہو تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نگراں وزیراعظم کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے اختیارات کی حد محدود کردی گئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذکا اشرف بہت اچھے آدمی ہیں لیکن وہ پیپلزپارٹی سے اتنے منسلک ہیں کہ اعتراض آجائے گا۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنی کارکردگی پر اطمینان ہے، یو این ڈی پی کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ 2005 سے 2015 تک کی ہے جس میں ایم ایم اے اور اے این پی حکومت میں رہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی دس، دس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، ن لیگ کی حکومت لائن لاسز دور کرنے میں ناکام رہی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…