اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات 2018سے قبل تحریک انصاف کی مقبولیت کے گراف میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے کئی نامور سیاستدان دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی اس حوالے سے نمایاں ہے کیونکہ اس کے بیشتر بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں جن میں نذر محمد گوندل ، فردوس عاشق اعون، ڈاکٹر بابر اعوان، افضل چن و دیگر شامل ہیں اور اب خبر یہ ہے
کہ قمر زمان کائرہ بھی کھلاڑی بننے کو تیار ہیں۔ قمر زمان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے شرط رکھ دی ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت سے گجرات سے 2 قومی اور 2 صوبائی حلقوں سے ٹکٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اگر قمر الزمان کائرہ کو 4 حلقوں سے ٹکٹ دے دی جاتی ہے تو وہ بھی پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے ابھی تک قمر الزمان کائرہ کو کوئی جواب نہیں دیا گیا جبکہ انکے اس مطالبے پر غور جاری ہے ۔