پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

احتساب عدالت نے نیشنل بینک کے وائس پریذیڈنٹ عثمان سعید کو نیب کے حوالے کر دیا، 13 میگا بزنس گروپس مالکان اور بینک افسران کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کتنے ارب کا نقصان پہنچایا؟

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) احتساب عدالت نے نیشنل بینک میں اربوں روپے کے غبن میں ملوث وائس پریڈیڈنٹ عثمان سعید کو 28مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔نیب لاہور کی جانب سے ملزم عثمان سعید کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ

نیب لاہور کی جانب سے نیشنل بینک مین برانچ لاہور فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ اربوں روپے کی خردبرد پر تحقیقات جاری ہیں اسی سلسل میں مرکزی ملزم وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کو گرفتار کیا گیا ، ابتدائی تحقیقات کی مطابق 13 میگا بزنس گروپس مالکان اور بینک افسران کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، ملزمان کی آپس کی ملی بھگت سے لیٹر آف کریڈٹ کر غلط اعدادوشمار اور درآمد شدہ مال بغیر ادائیگی بینک سے ریلیز کرواتے رہے، ملزم عثمان سعید مین برانچ فارن ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ میں بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تعینات تھا، ملزم کے ان اقدامات سے حکومتی خزانے کواربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا، تحقیقات کے دوران ملزم کی جانب سے لگ بھگ 2 سے 3 ارب روپے کی خردبرد کے شواہد حاصل ۔ نیب لاہور مزید بینک افسران کے ملوث ہونے اور متعلقہ کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہی لہٰذا ملزم سے تفیش کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ جس پر احتساب عدالت نے ملزم عثمان سعید کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے 28 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…