الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کے موقع پرغیر ملکی مبصرین کے بارے میں سخت فیصلہ کرلیا، اب ان کے ساتھ کیا سلوک کیاجائیگا؟ حیرت انگیز اعلان

16  مئی‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام انتخابات 2018 سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامہ نہیں بھیجے گا۔فیصلے کے مطابق غیر ملکی مبصرین کیلئے ویزہ لینے کا عمل بھی مشکل بنا دیا گیا ہے

اور غیر ملکی مبصرین کو وزارت خارجہ اور داخلہ کے رحم و کرم پر چھوڑا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جو غیر ملکی مبصر آنا چاہتا ہے اسے خود سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آ نے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مبصرین کو کم سے کم 2 ماہ پہلے ویزے کے لیے درخواست دینا ہوگی۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت داخلہ کو مبصرین کی سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے 4 ہفتوں کا وقت دیا جائیگا اور غیر ملکی مبصرین 4 سے 6 ہفتوں کے لیے پاکستان آسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ غیر ملکی مشنز کو ہدایت دے گا کہ آبزرورز کی سیکیورٹی ایجنسیز سے کلیئرنس کے بعد ویزا ایشو کرے۔الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کیں کہ وزارت داخلہ غیر ملکی مبصرین کے لیے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرے گا۔انہوں نے کہاکہ غیر ملکی مبصرین الیکشن عمل کے درمیان میڈیا پر بیان نہیں دے سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق غیر ملکی مبصرین الیکشن کی شفافیت کے لیے کسی بھی سیاستدان، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے مل سکیں گے جبکہ الیکشن کمیشن غیر ملکی آبزرورز کو خصوصی پاسز جاری کرے گا۔ عام انتخابات 2018 سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامہ نہیں بھیجے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…