پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے اہم ترین سنگ میل عبور کر لیا، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد ایک اور شاندار منصوبے کا افتتاح کردیا گیا

datetime 14  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی کی بند گاہ پر خصوصی طور پر تعمیر شدہ گہرے پانی کے پہلے کنٹینر ٹرمینل ہچیسن پورٹس پاکستان کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اپنی نوعیت کے اعتبار سے یہ پاکستان کا پہلا ٹرمینل ہے جو سمندر کے گہرے پانی میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس ٹرمینل کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کیا جنہوں نے اس موقع پر پاکستان کی ترقی کیلئے ٹرمینل کی اہمیت پر اظہار خیال کیا ۔

اس موقع پر جہاز رانی کے وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو، گورنر سندھ محمد زبیراور کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے چیئرمین ریئر ایڈمرل جمیل اختر موجود تھے۔ ہچیسن پورٹس پاکستان کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ہچسن پورٹس کے درمیان پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ہے۔ یہ ٹرمینل اس خطے کے جدید ٹرمینلز میں سے ایک ہے جس نے 9 دسمبر 2016سے اب تک آزمائشی آپریشن کے دوران پورٹ پر سامان کی بہتر انداز سے ترسیل کا چار مرتبہ نیا ریکارڈ قائم کیا اور دنیا کے وسیع ترین کنٹینر ٹرمینل کو سہولیات فراہم کیں۔ اس ٹرمینل کی معیاری کارکردگی کے ساتھ پاکستان کو عالمی تجارت میں ایک اہم مقام دلوائے گا اور ملکی معاشی ترقی میں ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اس تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے و زیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس بندر گاہ کی تعمیر ملک کیلئے ایک تاریخی کامیابی کے مترادف ہے اور حکومت پاکستان نے فعال انداز سے اس منصوبے پر کام کیا ۔ اس کے ساتھ حکومت نے ملک بھر میں انفراسٹرکچر اور رابطوں کے دیگر علاقائی منصوبوں پر بھی کام کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ، ـ ’’ پاکستان میں عام بندرگاہوں کے ساتھ ہچیسن پورٹس پاکستان خصوصی طور پر ملکی معاشی ترقی کے منظرنامے کو مثبت انداز سے تبدیل کرنے کے لئے نمایاں کردار ادا کرے گا۔ ہچیسن پورٹس پاکستان

میں موجود جدید ترین ٹیکنالوجی بلاتعطل آپریشن میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس میں ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی آٹھ عدد کرینز، 26 عدد ربر ٹائر جینٹری کرینیں، کنٹرول ٹاور کے ساتھ بہتر رابطے ، سی سی ٹی وی اور ٹرنک ریڈیو سسٹمز شامل ہیں۔ یہ ٹرمینل ہچیسن پورٹس کے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم این جین (nGen) سے آراستہ ہے۔ این جین انتہائی اعلیٰ معیار کے ساتھ یارڈ

اورکی آپریشنز کو کنٹرول کرتا ہے جو دنیا کے سب سے بہترین کنٹینر ٹرمینلز پر استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ ٹرمینل دسمبر 2018 میں نئے ریجنل آپریشنز سینٹر کا آغاز کرے گا جس کی بدولت دیگر پورٹس کے لئے ریموٹ شپ پلاننگ میں سہولت فراہم ہوگی ، یہ ہچیسن پورٹس کے نیٹ ورک کا حصہ ہے۔ اس سینٹر کے نمایاں تکنیکی فائدے یہ ہیں کہ سامان کو لادنے اور اتارنے کے دورانئے میں

نمایاں کمی آئے گی اور درآمد کنندگان و برآمد کنندگان کو لاگت میں نمایاں بچت ہوگی۔ اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے میری ٹائم افیئرز کے وزیر سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا، “ہچیسن پورٹس پاکستان جیسے بڑے ترقیاتی منصوبوں سے تجارت میںخاطر خواہ اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 97 فیصد بین الاقوامی تجارت سمندری بندرگاہوں سے ہوتی ہے

اور ان کی وزارت پاکستان کی بندرگاہوں کو مربوط انداز سے جوڑنے کے لئے پرعزم ہے۔ کے پی ٹی کے چیئرمین ریئر ایڈمرل جمیل اختر نے کہاکہ یہ ٹرمینل کراچی میں تجارت کے بڑے مرکز کے طور پر سامنے آئے گا اور پاکستان میں تجارت کے نئے مواقع سامنے لانے کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔ کے پی ٹی کی جانب سے اس کنٹینر ٹرمینل کی سائٹ بنانے، واٹر چینل کو گہرا کرنے کے لئے

ڈریجنگ سمیت دیگر کاموں کے لئے 800 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ہچیسن پورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے مڈل ایسٹ افریقہ اینڈی چوئے (Andy Tsoi)نے کہاکہ کمپنی ملک میں مسلسل ترقی لانے کے لئے پرعزم ہے اور اس کا ارادہ ہے کہ مقامی انڈسٹریوں کی عالمی مارکیٹوں تک رسائی کے لئے منفرد اور بہترین گزرگاہیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورٹ کو

بین الاقوامی معیار کے مطابق آپریٹ کیا جارہا ہے اور پورٹ آپریشنز میں انتہائی اعلیٰ معیار کی مہارت استعمال کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ہچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر اور ہیڈ، کیپٹن سید راشد جمیل نے ٹرمینل کی جدید خصوصیات پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں تیزرفتار تجارتی حالات پیدا کرنے کے لئے پہلے سے ہی اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

اس ٹرمینل سے کراچی میں تجارت کے لئے مزید نئے مواقع پیدا ہوں گی جس کی بدولت یہ تجارت اور ٹرانسپورٹ کی سرگرمیوں کے لئے بڑے ایشیائی مرکز میں تبدیل ہوجائے گا۔ ہچیسن پورٹس پاکستان کیماڑی گروئن بیسن پر واقع ہے اور کراچی میں داخل ہونے والے جہازوں کو انتہائی باسہولت انداز سے رسائی فراہم کر رہا ہے۔ یہ کنٹینر ٹرمینل بحیرہ عرب میں شپنگ لائنز کو پاکستانی بندرگاہ سے ملانے

کا سب سے زیادہ قریبی راستہ ہے ۔ اپنے بہترین مقام کی بدولت جہاز پہنچنے کا وقت فیئروے بوائے سے سب سے مختصر ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں صارفین کو وقت، لاگت اور تاخیر میں کمی سے بھرپور فائدہ ہوگا جبکہ کاربن کا اخراج بھی کم ہوگا۔ ہچیسن پورٹس پاکستان ہچیسن پورٹس کا رکن ہے اور سی کے ہچیسن ہولڈنگز لمیٹڈ (سی کے ہچیسن) کا پورٹ اور متعلقہ سروسز ڈیویژن ہے۔

ہچیسن پورٹس دنیا کا صف اول کا پورٹ انوسٹر، ڈیولپر اور آپریٹر ہے اور یہ ایشیاء ، مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ، امریکاز اور آسٹریلیشیاز کے 26 ممالک میں پھیلی 52 بندرگاہوں میں پورٹ آپریشنز کا نیٹ ورک رکھتا ہے۔ گزشتہ سالوں میں ہچیسن پورٹس نے اپنا کام لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں بھی پھیلا دیا ہے، جن میں بڑے بڑے جہازوں کے لئے ٹرمینلز، ایئرپورٹ آپریشنز، ڈسٹری بیوشن سینٹرز، ریل سروسز اور بحری جہازوں کی مرمت کی سہولیات شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…