ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کالاباغ ڈیم کی تعمیر،شہبازشریف نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میر پور خاص (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ٗجب تک سندھ خوشحال نہیں ہوگا تو پاکستان بھی خوشحال نہیں ہو سکتا ٗسندھ کے لوگ کالاباغ ڈیم نہیں چاہتے تو ڈیم نہیں بنے گا ٗمقبوضہ وادی میں کشمیری ہر روز جنازے اٹھا رہے ہیں ٗ بھائیوں ماؤں بہنوں کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں،

بھارتی فوج مودی کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہی ہے ٗ سمجھوتا ایکسپریس میں حاضر سروس بھارتی فوجی افسر نے مسلمانوں کو شہید کرایا ٗ بلوچستان میں بھارت خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔میرپور خاص کے مقام سندھڑی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب کا خادم اعلیٰ لیکن پہلے پاکستان اور سندھ کا چاہنے والا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبے خوشحال نہیں ہوں گے تو پاکستان خوشحال نہیں ہوگا اور جب تک سندھ خوشحال نہیں ہوگا تو پاکستان بھی خوشحال نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں کو حق کے مطابق پانی مل رہا ہے لیکن سندھ کے حکمران پانی کی چوریاں خود کرتے ہیں اور الزام حکومت پاکستان پر لگا دیتے ہیں۔صدر مسلم لیگ (ن ) نے کہاکہ سندھ کیلئے کالاباغ ایک بار نہیں بلکہ 100 بار قربان کریں گے اور اگر سندھ کے لوگ کالاباغ ڈیم نہیں چاہتے تو ڈیم نہیں بنے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 10 سال سے زرداری حکومت کر رہے ہیں لیکن دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ کتنے کسانوں کو سستی کھاد ملی ہے؟ کتنے کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے گئے؟انہوں نے کہاکہ پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ ہاری بے حال اور زرداری خوشحال ہوجائے، زرداری نے سندھ کو تباہ کر دیا اور صوبے کی دولت دبئی لے گیا۔نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پر شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز ایک اخبار نے نواز شریف کا انٹرویو توڑ مروڑ کر پیش کیا

جس میں کہا کہ ’’نان اسٹیٹ ایکٹرز کو پاکستان سے ممبئی جانے دیا گیا جنہوں نے ممبئی میں حملہ کیا تو بھلا کیا نواز شریف اس طرح کی بات کر سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ اس ملک کے اندر جہاں پر افواج پاکستان نے عظیم قربانیاں دی ہوں، پاکستان نے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے جان لڑائی ہو تو کیا وہ ملک، ریاست، افواج، حکومت اور عوام کسی دہشت گرد یا غیر ریاستی عناصر کو اپنی پاک دھرتی دوسرے ملک پر دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دے گی؟انہوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں کشمیری ہر روز جنازے اٹھا رہے ہیں اور بھائیوں ماؤں بہنوں کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں،

بھارتی فوج مودی کے حکم پر مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہی ہے جب کہ اور سمجھوتا ایکسپریس میں حاضر سروس بھارتی فوجی افسر نے مسلمانوں کو شہید کرایا۔شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں بھارت خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، اللہ نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ہے، افواج پاکستان کو اعلیٰ ترین فوج بنایا ہے، اگر ہندوستان نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یہ فوج اور قوم ان کی آنکھ نوچ کر اپنے پاؤں تلے روندھ دے گی۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…