جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

زبانی جمع خرچ کی بجائے ٹھوس اقدامات، شہباز شریف نے نئی تاریخ رقم کر ڈالی ، 12 بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے 682 ارب روپے کی تاریخی و مثالی بچت پنجاب میں حاصل کامیابیاں دکھانے کیلئے سو سے زائد ممالک سے وفود، سفارتکار مدعو

datetime 12  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اقوام عالم کےسو سے زائد ممالک کے اعلیٰ سطح کے سفارتکاروں اور وفود سے آج ہفتہ کے روز اسلام آباد میں منعقدہ ایک ایونٹ میں خطاب کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ۔اقوام عالم کےسو سے زائد ممالک کے اعلیٰ سطح کے سفارتکاروں اور وفود سے

آج ہفتہ کے روز اسلام آباد میں منعقدہ ایک ایونٹ میں خطاب کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف فیوژن کے تحت گزشتہ 5 سالوں میں کامیابیوں کی ایک تاریخ رقم کی اور صوبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا صوبہ پنجاب واضح طور پر محمد شہباز شریف کی اعلی قائدانہ صلاحیتوں کا عکاس نظر آتا ہے۔دنیا بھر کے سو ممالک سے مدعو کئے گئے معزز سفارتکاروں کو پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں تکمیل شدہ اور جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ دیکھایا جائے گا اور پنجاب کی 5 سالہ دور میں خادم پنجاب کے ویژن کے تحت کی جانے والی ترقی کی ایک جھلک دکھائی جائے گی۔ حکومت پنجاب کے توانائی، صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں حاصل ہونے والے اہداف، درپیش مسائل اوران سے نمٹنے کے لئے پالیسی سازی اور لائحہ عمل بارے دنیا بھر سے آئے اعلیٰ سطح کے ڈپلومیٹس کو آگاہ کیا جائے گا اور انہیں آنے والے 5 سالوں کر ترقیاتی منصوبوں کت بارھ بھی آگاہی دی جائے گی ۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی درپیش چیلنجز اور پیش آنے والی مشکلات اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مفصل لائحہ عمل کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے توانائی کے بحران کے خاتمے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔مزید برآں لوگوں کو

کاروبارکی طرف راغب کرنے کے لئے انہیں شانداربزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ حکومت پنجاب غیرملکی صنعتی شعبے کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر اپنے نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی بھی یقینی بنارہی ہے۔صحت اور تعلیم کے شعبہ میں سہولیات اور خدمات کی فراہمی کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔شفافیت مسلم لیگ (ن) اورشہباز شریف کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے اور

بلاشبہ یہ ترقی کرپشن سے پاک ہے۔شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کے وسائل بچا کر نئی مثال قائم کی ہے جب کہ منصوبے رفتار اور معیار کے ساتھ مکمل کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف صوبے کی ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں، صوبہ بھر میں اربوں روپے کے صحت ،انفرا سٹرکچر، تعلیم کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں تاہم زیر تکمیل منصوبوں

کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے۔کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر عوام کی ترقی کا سفر جاری ہے، ترقیاتی پروگرام میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کی اسکیمو ں کو ترجیح دی گئی ہے۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی جانب سے پنجاب کی عوام کے لئیے ایک بڑاتحفہ، 12 بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے 682 ارب روپے کی تاریخی و مثالی بچت کی گئی۔زبانی جمع خرچ کی بجائے ٹھوس اقدامات

اور بچت پالیسی کے نتیجے میں صوبہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں حاصل کی جانے والی بچت صوبے کے سالانہ ترقیاتی بجٹ سے دو گنا زیادہ ہے۔توانائی کے مختلف منصوبوں کے تحت 112 ارب روپے کی بچت ہوئی جبکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین (جسکی تعمیر جلد متوقع ہے) کے ذریعے 75 ارب روپے کی بچت ہوئی۔دوسری جانب پنجاب میں پھیلے میٹرو بس نیٹ ورک کے

ذریعے4ارباور 60 کروڑ کی بڑ ی بچت ہوئی۔جگر، گردے اور ہیپاٹائٹس کے امراض سے نبرد آزما ہو نے کیلئے ملک کاپہلا ہسپتال پاکستان کڈنی اینڈ لیور ریسرچ انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے ذریعے 3ارب10 کروڑ روپے کی بچت کی گئی.عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے ذریعے 3ارب روپے کی بچت کی گئی۔جبکہ چینوٹ خام لوہے کے ذخائر پراجیکٹ کے

تحت 400 ارب روپے کی سب سے بڑی بچت کی گئی ہے۔ شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے لاہور وہسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے 11 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ غربت کے خاتمے او مستحکم معیشت کے لئے خود روزگار سکیم کے تحت 2ارب80 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ معیاری ادویات کی خریداری اور سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے منصوبوں نے 1،1 ارب روپے

کی بچت کروائی۔پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں سے ہونے والی بچت بہترین کارکردگی، شفافیت اور ایمانداری کامنہ بولتا ثبوت ہے۔! اس ایونٹ کا مقصد انہی تمام کاوشوں کے بارے دنیا کو آگاہی فراہم کرنا ہے ۔کہ کس طرح شبانہ روز محنت کر کے ملک و قوم کی خدمت کی جا رہی ہے اور کس طرح ترقیاتی مصوبوں وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…