اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سینٹ نے اپنے اجلاس میں صحت عامہ کے حوالے سے دواہم بلوں کی منظوری دیدی

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ نے اپنے اجلاس میں صحت عامہ کے حوالے سے دواہم بلوں کی منظوری دی۔ پہلا بل اسلام آباد ریگولیٹری اتھارٹی کا مقصد اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے اور ان کے معیار کو یقینی بنانا ہے جس کے لیے اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ اس اقدام سے اسلام آباد میں عطائی ڈاکٹروں کا خاتمہ ہو گا۔ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔

اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے تمام اداروں میں باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام ہو گا۔ سینٹ نے پاکستان میں صحت عامہ کی تدریس کے اہم ادارے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دی۔ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اس وقت پی ایچ ڈی اور MSPH کی ڈگریاں جاری کر رہا ہے۔ یونیورسٹی کا درجہ دینے سے پاکستان میں پبلک ہیلتھ کے شعبے میں ماہرین تیار کئے جا سکیں گے جو ملک کی اہم ضرورت ہے۔ دونوں بلوں کی منظور ی پر وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے اپنی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا یہ وزارت قومی صحت کی ٹیم کی کاؤش ہے جس سے صحت عامہ کے شعبے کو ترقی ملے گی۔ ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ سائرہ افضل تارڑ کی قیادت میں ان پانچ سالوں میں ہیلتھ کے شعبے میں جتنی اصلاحات اور ترقی ہوئی ہے اس کی نظیر پچھلے ستر سالوں میں نہیں ملتی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…