پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف پر اربوں ڈالرز بھارت بھیجنے کا الزام، چیئرمین نیب سے یہ کام کس نے کروایا؟شہباز شریف کے صبرکا پیمانہ لبریز، جسٹس(ر)جاوید اقبال کے خلاف تحقیقات ،حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا

datetime 8  مئی‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو پارٹی میں ایک مقام حاصل ہے چوہدری نثار میرے دوست ہیں، جذبات میں نہ آیا کریں،‘ وازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق نیب کے اقدام سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا لہذا تفتیش ہونی چاہیے، چیئرمین نیب سے کس نے یہ غیر مناسب کام کرایا‘ احسن اقبال پر حملے سے جگ ہنسائی ہوئی۔

عمران خان کے پی کے میں ایک بھی پاکستان کی مثال دیں‘ ورلڈ بنک کی رپورٹ سے نیب کو بہت دھچکا لگا۔ بدھ کو لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے احسن اقبال کی جان بچ گئی، احسن اقبال پر حملے سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، ہمیں اس کی گہرائی میں جانا ہوگا کہ وہ کون سے عوامل ہیں جن سے عدم برداشت بڑھ رہا ہے۔چوہدری نثار سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار میرے دوست ہیں، جذبات میں نہ آیا کریں، انہیں پارٹی میں ایک مقام حاصل ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ آصف زرداری اور عمران خان ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں، عمران خان خود کہہ چکے خیبرپختونخوا میں کرپشن ہوئی، وہ خیبرپختونخوا میں ایک پاکستان کی کوئی مثال دکھا دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب کی مایہ ناز فرانزک ایجنسی کا عشر عشیر بتادیں، پنجاب کی فرانزک ایجنسی پر دنیا آنکھیں بند کرکے یقین کرتی ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا میں ایک نیا اسپتال نہیں بنایا، ایک بلین درخت تو دور کی بات، انہوں نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کردیئے، جھوٹ بولنا اور الزام تراشی کرنا خان صاحب کا معمول بن چکا، قوم اس کا اب الیکشن میں دے گی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن پر 70 کروڑ روپے خرچ کیے گئے لیکن اس کمیشن نے ایک کو بھی سزا نہیں دی اور اب وہ بند ہوچکا ہے۔

نیب کی جانب سے نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے نوٹس سے متعلق سوال پر شہبازشریف نے کہا کہ اس نوٹس پر قوم ورطہ حیرت میں ہے، اس بات کی نہ صرف اسٹیٹ بینک کھلے انداز میں تردید کرچکا بلکہ ورلڈ بینک بھی اسے رد کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نیب کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا، چیئرمین نیب جن کے ہاتھوں یہ نوٹی فکیشن سائن ہوا، اس بات کی تفتیش ہونی چاہیے کہ وہ کون سے عناصر ہیں۔

جنہوں نے ان سے غیر مناسب کام کرایا، اس سے جو لوگ نیب کی ساکھ پر شک کررہے تھے ان کو اور تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا نیب کا سورج آب و تاب کے ساتھ پنجاب پر چمک رہا ہے اس پر نیب نے کہا کہ ان کا سورج پورے پاکستان میں چمک رہا ہے لیکن کل کے واقعے کے بعد لگ رہا ہے نیب کا سورج باقی جگہ پر بادلوں میں چھپ گیا ہے۔

قبل ازیں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی تربیتی لیبارٹری کے سنگ بنیاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز انقلاب آفرین منصوبہ ہے۔ فرانزک سائنس میں نئے اقدام جت کی مثال ہیں منصوبہ خوراک‘ ادویہ کا معیار یقینی بنائے گا۔ منصوبہ زرعی مداخل کے عیار یقینی بنانے میں معاون ہوگا۔ منصوبے کو خودمختار دارے کے زیر انتظام چلایا جائے گا ماہر سائنسدان عالمی معیار کے مطابق فرائض نبھائیں گے۔

تربیتی لیبارٹری اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ لیبارٹری جدید خطوط پر تربیت کی فراہمی میں مدد دے گی آج پنجاب کی فرانزک لیبارٹری نہ ہوتو تو ہم قصور اور مردان کی بچیوں سے زیادتی کے مجرموں تک رسائی نہ کرپائے۔ یہ سارا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے مسلم لیگ (ن) نے یہ لیبارٹری چند سال پہلے مکمل کرائی پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس اتھارٹی کا کام دن رات جاری ہے منصوبے کی تکمیل پر سات ارب تیس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ تربیتی لیبارٹری کا منصوبہ مارچ 2019 میں مکمل ہوگا چوہدری نثار کو پارٹی میں ایک مقام حاصل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…