جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف چھا گئے۔۔اب پنجاب کے ہر ہسپتال میں کونسا ٹیسٹ بالکل فری کیا جائے گا؟ ہمارے بنائے گئے ہسپتال جیسا ایک بھی ہسپتال خیبرپختونخواہ میں کپتان کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)عمران خان قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں، پنجاب میں ہمارے بنائے گئے ہسپتال جیسا ایک بھی ہسپتال خیبرپختونخواہ میں دکھا دیں؟وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہر ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں میں پیتھالوجی ٹیسٹ فری کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کے

ہر ضلع کے ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں میں پیتھالوجی ٹیسٹ کی سہولت فری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں، عوام عمران خان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، عمران خان پنجاب میں ہمارے بنائے گئے ہسپتال جیسا ایک بھی ہسپتال خیبرپختونخواہ میں دکھا دیں جو انہوں نے بنایا ہے۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے معروف بزنس لیڈر افتخار علی ملک کو سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت سارک خطہ سے کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے ہر طرح سے اور مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔ اپنے مبارکباد کے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سارک میں تمام رکن ممالک کی معیشتوں کے استحکام اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ افتخار علی ملک کی قیادت میں یہ تنظیم علاقے کی اقتصادی، ثقافتی اور سماجی ترقی کے مقاصد کے حصول کے لئے بھر پور کام کرے گی۔ انہوں نے رکن ممالک کے درمیان رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری ملک کے اندر اور باہر دونوں جگہ ملکی مفادات کیلئے کام کررہی ہے اور تجارت کے فروغ میں اس کا کردار قابل ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی شعبے میں مثبت پالیسیوں

کے باعث سارک کے مقاصد کے حصول کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اوران سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے خطے میں تعاون بڑھانے کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ممبر ممالک کے درمیان ریل، سڑک اور فضائی

رابطوں کا قیام انتہائی ٖضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مبارکباد کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سارک چیمبر نہ صرف علاقائی کنیکٹوٹی اور تعاون میں فروغ بلکہ پاکستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تجارت کی بحالی کیلئے بھی سرگرم عمل ہے اور ان کا فوکس جنوبی ایشیا میں

ٹریڈ لبرلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کا نجی شعبہ سماجی اور معاشی انضمام کے لئے پرعزم ہے اور کاروباری برادری کا خیال ہے کہ خطے کی ترقی اور غربت کے خاتمے سمیت تمام بڑے چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے علاقائی اقتصادی انضمام، ہم آہنگی اور باہمی تعاون کیلئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…